Thursday, 19 May 2016

لطیف آباد کی لڑکیوں کا یونیورسٹی کی طرف بڑھتا ہوا رحجان Latifabad

Ye article tw nhe lagta. Ap dekhen k article k kia definition hoti hae
ARTICLE
"لطیف آباد کی لڑکیوں کا سندھ یونیورسٹی کی طرف بڑھتا ہوا رحجان"
Fariya Masroor
M.A Previous
Roll # 23 
آرٹیکل  : فاریہ مسرور ایم اے پریوئس فرسٹ سمسٹمر
سندھ یونیورسٹی جامشورو جو کسی تعریف کی محتاج درس گاہ نہیں اور سندھ کی ایک مشہور جامع ہے جس میں پورے سندھ کے طلباء، طلبات علم حاصل کر نے اپنے گھر وں سے گاﺅں سے قصبوں اور شہروں سے آتے ہیں سندھ کی یہ جامع درس گاہ ، درس گاہوں میں اعلیٰ درس گاہ یعنی درس گاہوں کی ماں کا حاصہ حیثیت رکھتی ہے ہر شہر سے آنے والے طلبات کو یہاں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ اپنے ہی شہر کے کسی اعلیٰ درس گاہ میں پڑھنے آئے ہوں یہاں کے قابل تعریف لائق اساتذہ اور یہاں کی انتظامیہ یقینً تعریف اور خراج امتیاز کے لائق ہے کہ جنہوں نے دن رات محنت کر کے ایک ایسا ادارہ قائم کردیا ہے جسکی مثال کم و بیش ایشیاءمیں تو ملنے سے قاصر ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندھ یونیورسٹی اپنے محدود و سائل کو بروحے کار لاتے ہوئے اس حیثیت کی حامل درس گاہ ہوگئی ہے جس کا شمار صفحے اول کی درس گاہوں میں ہوتا ہے یوں تو ہر گاﺅں ہر شہر کی طلباءاور طلبات یہاں علم حاصل کر نے آتے ہیں مگر ان میں خاص طلبات کا ذکر نہ کیا جائے تو یہ سراسر ذیادتی ہوگی طلبات میں سب سے بڑی تعداد لطیف آباد کے 12 یونٹوں میں سے آنی والی طلبات کی ہے جس کی کئی وجوہات ہیں اگر ان تمام وجوہات کو ہم سلسلہ وار تحریر کریں تو جامعہ سندھ یونیورسٹی کی افادیت اور اسکی انتظامیہ کے بہت سے پہلو سامنے آئیں گے اسکی ایک اہم وجہ یہاں کا علمی ماحول ہے جسکی وجہ سے طلبات جامعہ سندھ کا رخ کر رہی ہیں علم و نیر کے ساتھ ساتھ یہاں کے علمی ماحول میں ایک دوسرے سے علمی مدد ایک دوسرے کا احترام اور عزت قابل ذکر ہے ۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہاں اساتذہ اور طالبات کی بہت عزت کر تے ہیں اسی وجہ سے کہ لطیف آباد میں رہنے والی لڑکیاں کسی قسم کا ڈریا شک دل میں لئے بغیر یونیورسٹی کارخ کرتی ہیں ۔ سندھ کی قدیم تاریخ بھی یہی بتاتی ہے کہ سندھ میں عورت کو عزت کے اعتبار سے ایک خاص مقام حاصل ہے ۔ اسکی تیسری وجہ یہ بھی ہے کہ لطیف آباد میں رہنے والی لڑکیاں اپنی تعلیم کے بعد اس ہنر کو استعمال بھی کرتی ہیں جاب کی صورت میں ان تمام ملی جلی وجہوں سے ہی آج یونیورسٹی میں بڑی تعداد لطیف آباد سے آنے والی لڑکیوں کی ہے ۔

Practical work carried under supervision of Sir Sohail Sangi 
 #GirlsEducation, #Latifabad, #Hyderabad, #SohailSangi,#FareehaMasroor,

No comments:

Post a Comment