Saturday, 13 February 2016

Saeeda Shams Interview by Mehnaz Sabir

Do not put question number on questions. 
 foto is needed. No mention of her educational qualification. 
 U can see how English words have disturbed the format. avoid to use English words 

Saeeda Shams Interview by Mehnaz Sabir Roll no :- 2k16/MMC / 36 (Preious0)

 انٹرویو 
 مہناز صابر
سعیدہ شمس الدین سے انٹرویو بطور تعلیمی ماہر
تعارف :۔
 لطیف آباد کی رہائشی مسز سعیدہ شمس الدین ایک پرائیوٹ اسکول اور کالج کی مالک ہیں۔ وہ گزشتہ 39سال سے کامیا بی کے ساتھ اسکول چلا رہی ہیں۔ ان کے شوہر اور بچے بھی اسکول کا نظام سنبھا لنے میں انکا ساتھ دیتے ہیں ۔ان کے اسکول میں تقریبا 1500شاگرد اور 90سے زیا دہ اساتذہ ہیں۔ ان سے یہ انٹرویو بطور ایک ایجو کیشن ایکسپرٹ کے لیا گیا ۔

سوال: آپ نے پرائیوٹ اسکول ہی کیو ں کھولا ؟
جواب : کیونکہ گو رنمنٹ اسکول میں تعلیم کا معیا رزیا دہ اچھا نہیں ہے میں اپنی قوم کے بچوں کو اچھے معیار دینا چاہتی تھی تا کہ وہ زندگی میں اپنا مقصد حاصل کر سکیں ۔

سوال: پرا ئیوٹ اسکول والوں نے تعلیم کو کا روبار بنا یا ہوا ہے ؟
جواب: یہ بات کسی حد تک صحیح ہے مگر تعلیم دینا ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے جس میں سچائی اور ایمانداری کی ضرورت ہے اسکو کاروبار بنا نا غلط ہے کچھ ادارے ایسا کر رہے ہیں پھر وہا ں تعلیم نہیں کمائی ہو تی ہے مگر ہمارے ادارے میں ایسا کچھ نہیں ہے ۔

سوال نمبر 3 بچوں کو اچھی تعلیم دینے کے لئے آپ ٹیچر کی قا بلیت کا کس طرح اندازہ کر تے ہیں ؟
جواب میں ٹیچر کا تعلیمی ریکا رڈ دیکھتی ہو ں اسکی Skillsپر فوکس کر تی ہوں کلاس میں اسکے پڑھانے کا طریقہ دیکھتی ہو ں اور اسکے علا وہ یہ کہ وہ بچوں کی پرابلمز کو کس طرح دل کر ے ہیں ۔

سوال نمبر 4 بچوں کی اچھی تر بیت میں آپکے اسکول کا کتنا حصہ ہے ؟
جواب میں صبح اسکول اسمبلی سے ہی بچوں پر نظر رکھتی ہو ں اور ٹیچرز کو بھی اس بات کی تر بیت دیتی ہوں کہ بچوں کو نصاب کی تعلیم کے ساتھ اچھا انسان بنے کی تعلیم دیں تمیز بھی سکھائیں میں خود بھی بچوں کو آفس میں بلا کر سمجھا تی ہو ں میرے خیا ل سے بچوں کا اخلاقی معیا ر بلند کر نے میں ہمارا کر دار اچھا ہے ۔

سوال نمبر 5 آپ کون سا نصاب پڑھا رہے ہیں ؟
جواب ہم مختلف نصاب پڑھا تے ہیں سندھ ٹیکسٹ کا بھی ہے Oxford کا بھی ہے اور دوسرے پبلشرز کابھی جو کتابیں تعلیمی معیار میں بھی اچھی ہو ں اور بچوں کی سمجھ میں بھی آئے مختلف Levelsمیں ہم نے اچھا نصاب رکھا ہے ۔


سوال نمبر 6 آج کل انگلش کا crazeکیوں ہے ؟جبکہ بچہ اپنی مادری زبان میں زیا دہ اچھا پڑھ سکتا ہے ؟
جواب یہ با ت صحیح ہے کہ بچے ما دری زبان میں زیا دہ اچھا سیکھتے ہیں لیکن مستقبل میں انکو انگلش کا سامنا کر نا ہے اس لئے شروع سے اگر انگلش ہو گی تو آگے جا کے انھیں مشکلات کا سامنا نہیں کر نا پڑے گا ۔

سوال نمبر 7 آپ کے پاس زیا دہ تر کس back groundکے بچے آتے ہیں ؟
جواب زیا دہ تر middle classکے بچے ہیں کچھ upperاور power classکے ہیں کیونکہ فیس منا سب ہے تعلیم کا معیا راچھا ہے اس لئے پر کلاس کے بچے ہیں ۔

سوال نمبر 8 جدید تعلیم کے لحاظ سے آپ شاگر دوں کو کس چرح تر بیت دے رہے ہیں ؟
جواب جدید تعلیم کے لئے کمپیوٹر اور انگلش پر زیا دہ توجہ دے رہے ہیں ۔

سوال نمبر 9 کو ئی ایسا طریقہ جس سے ہم سیکھنے کے عمل کو بہرت بنا سکیں ؟
جواب بس سچائی اور نیک نیتی سے کا م کریں تعلیم کاروبار نہ بنا ئیں اپنا فرض سمجھ کر تعلیم دین اور لالچ سے بچیں انشا ءاﷲ نظام بہتر ہو گا ۔

سوال : کیاآپکے اسکول اور کالج کے شاگر دوں کی بورڈ میں پو زیشن ااتی ہے ؟
جواب بچے پو زیشن لیتے ہیں اوربا قی سب بچوں کا رزلٹ بہت اچھا آتا ہے ۔

سوال نمبر 11 لڑکیوں کی تعلیم سو سائٹی میں کیا اہمیت ہے ؟
جواب ہر پڑھنا لکھا اور عاقل شخص ہی کہے گا کہ لڑکیوں کو تعلیم دلانا بہت ضروری ہے کیونکہ بڑی ہو کر لڑکی نے ہی گھر چلانا ہے اور معاشرہ بنانا ہے ۔

سوال نمبر 12 بے شمار بچے تعلیم سے محروم ہیں آپکے خیا ل میں کیا اقدامات کرنے چا ہیں کہ ہر بچہ تعلیم حاصل کر سکے 
جواب میرے اسکول کھولنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہر کلاس کے بچے کو تعلیم دوں آپ نے دیکھا ہو گا ہمارے یہاں بہت سارے غریب بچے بھی پڑھ رہے ہیں اور ہم انھیں مفت تعلیم دے رہے ہیں اسی طرح اگر سب لوگ سوچیں توہر بچہ تعلیم حاصل کر سکے گا ۔

سوال نمبر 13 آپکے اسکول میں کون کون سی غیر نصابی سر گر میاں ہو تی ہیں ؟
جواب ہمارے اسکول میں گیم کے پریڈ ہو تے ہیں اسکے علاوہ ہم بچوں کو سر گرم رکھنے کے لئے تقریری اور شعرو شا عری کے مقابلے کر واتے ہیں ۔

سوال نمبر 14 والدین کے ساتھ آپ کس طرح رابطے میں رہتے ہیں ؟
جواب ہم ہر بچے مہینے والدین کو بلاتے ہیں اور بچے کی پرفارمنس بتا تے ہیں اگر کبھی ضرورت پڑ جا تی ہے تو انھیں فون کر کے بتا دیتے ہیں ۔

سوال نمبر 15 کو ئی ایسا پیغام جو آپ بچوں ،نو جوانوں اور ٹیچرز کو دینا چا ہیں ؟
جواب میں سب کو یہ پیغام دینا چاہوں گی کہ ہر کام کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر کریں اپنے مقصد کو حاصل کر نےکے لئے محنت اور لگن سے کام کر یں اپنے دل سے نفرت اور حسد کو نکال کرآگے بڑھیں ۔

اختتامیہ :۔
میں نے مسز سعیدہ شمس الدین کا انٹر ویو ایک ایجوکیشن ایکسپر ٹ کے طور پر اس لئے لیا ہے کیونکہ آج کل لو گوں نے کمائی کے لئے اسکول بہت کھولے ہو ئے ہیں لیکن تعلیم کا معیار بہت خراب ہے لہذا روشنا س کر وانا چا ہتی ہوں 
  Mehnaz Sabir
Practical work carried under supervision of Sir Sohail Sangi

Department of Media and Communication studies University of Sindh, Jamshoro 

No comments:

Post a Comment